مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْبِدَعِ وَالْأَهْوَاءِ . باب: بدعتوں اور نفسانی خواہشات کا بیان
حدیث نمبر: 893
وَعَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ الثُّمَالِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا مِنْ أُمَّةٍ ابْتَدَعَتْ بَعْدَ نَبِيِّهَا فِي دِينِهَا بِدْعَةً إِلَّا أَضَاعَتْ مِثْلَهَا مِنَ السُّنَّةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا غضیف بن حارث ثمالی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب بھی کوئی اُمت اپنے نبی کے بعد اپنے دین میں کوئی بدعت ایجاد کرتی ہے ، تو وہ ( اُمت ) اُس ( بدعت ) کی مانند کوئی سنت ضائع کر دیتی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ منکر الحدیث ہے ۔