مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْبِدَعِ وَالْأَهْوَاءِ . باب: بدعتوں اور نفسانی خواہشات کا بیان
عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّمَا أَخْشَى عَلَيْكُمْ شَهَوَاتِ الْغَيِّ فِي بُطُونِكُمْ وَفُرُوجِكُمْ ، وَمُضِلَّاتِ الْهَوَى " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ; لِأَنَّ أَبَا الْحَكَمِ الْبُنَانِيَّ الرَّاوِيَ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ بَيَّنَهُ الطَّبَرَانِيُّ فَقَالَ : عَنْ أَبِي الْحَكَمِ ، هُوَ عَلِيُّ بْنُ الْحَكَمِ . وَقَدْ رَوَى لَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَصْحَابُ السُّنَنِ . ¤سیدنا ابوبرزه رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” مجھے تم لوگوں کے حوالے سے بھٹکانے والی شہوتوں کا اندیشہ ہے ، جن کا تعلق تمہارے پیٹ اور شرم گاہوں سے ہو گا ، اور گمراہ کرنے والی نفسانی خواہشات ( کا اندیشہ ہے ) ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ ابوالحکم بنانی کا معاملہ مختلف ہے ، جس نے سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، اُس کے بارے میں امام طبرانی نے یہ بیان کیا ہے : یہ ابوالحکم سے منقول ہے ، اور وہ علی بن حکم ہے ، امام بخاری رحمہ اللہ اور سنن کے مؤلفین نے اس کے حوالے سے روایات نقل کی ہیں ۔