حدیث نمبر: 890
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّمَا أَتَخَوَّفُ عَلَيْكُمْ رَجُلًا قَرَأَ الْقُرْآنَ حَتَّى إِذَا رُئِيَ عَلَيْهِ بَهْجَتُهُ وَكَانَ رَدِيءَ الْإِسْلَامِ - اعْتَزَلَ إِلَى مَا شَاءَ اللَّهُ ، وَخَرَجَ عَلَى جَارِهِ بِسَيْفِهِ ، وَرَمَاهُ بِالشِّرْكِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” مجھے تم لوگوں کے بارے میں ایسے شخص کے حوالے سے اندیشہ ہے ، جو قرآن پڑھے گا ، یہاں تک کہ اس کی چمک اس شخص پر دکھائی دے گی ، اس شخص کا اسلام بیکار ہو گا ، اور وہ الگ ہو کر اس طرف چلا جائے گا ، جو اللہ کو منظور ہو گا ، وہ تلوار لے کر اپنے پڑوسی کے خلاف نکلے گا اور اس پر مشرک ہونے کا الزام عائد کرے گا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 890
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «أورده المؤلف فى كشف الاستار 175»