مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ لِغَيْرِ اللَّهِ . باب: اس شخص کا بیان، جو غیر اللہ کے لئے علم حاصل کرتا ہے
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ تَعَلَّمَ الْعِلْمَ لِيُبَاهِيَ بِهِ الْعُلَمَاءَ ، أَوْ يُمَارِيَ بِهِ السُّفَهَاءَ ، أَوْ يَصْرِفَ بِهِ وُجُوهَ النَّاسِ إِلَيْهِ - فَهُوَ فِي النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ زِيَادٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ : تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ ، زَادَ الطَّبَرَانِيُّ : وَلَمْ يُتَابَعْ عَلَيْهِ ، وَقَالَ صَاحِبُ الْمِيزَانِ : لَا نَدْرِي مَنْ ذَا . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : “” “” جو شخص اس لئے علم حاصل کرے ، تاکہ اُس کے ذریعے علماء کے سامنے فخر کا اظہار کرے ، یا اُس کے ذریعے جہلاء کے ساتھ بحث کرے ، اور لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لے ، تو وہ شخص جہنم میں جائے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، یہ امام بزار نے بھی نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن زیاد واسطی ہے ، امام طبرانی اور امام بزار فرماتے ہیں : سلیمان اس کو نقل کرنے میں منفرد ہے ، امام طبرانی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے “” “” میزان “” “” کے مصنف فرماتے ہیں : مجھے نہیں معلوم یہ کون ہے ؟