مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ لِغَيْرِ اللَّهِ . باب: اس شخص کا بیان، جو غیر اللہ کے لئے علم حاصل کرتا ہے
حدیث نمبر: 865
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ تَعَلَّمَ الْعِلْمَ لِيُبَاهِيَ بِهِ الْعُلَمَاءَ ، أَوْ يُمَارِيَ بِهِ السُّفَهَاءَ - فَهُوَ فِي النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ زَيْدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” جو شخص اس لئے علم حاصل کرے ، تاکہ اُس کے ذریعے علماء کے سامنے فخر کا اظہار کرے ، یا اُس کے ذریعے جہلاء کے ساتھ بحث کرے ، تو وہ جہنم میں جائے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالخالق بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے ۔