مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ الِاقْتِدَاءِ بِالسَّلَفِ . باب: اسلاف کی پیروی کرنا
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : كَانَ أَبِي إِذَا صَلَّى فِي الْمَسْجِدِ تَجَوَّزَ وَأَتَمَّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ ، وَإِذَا صَلَّى فِي الْبَيْتِ أَطَالَ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ وَالصَّلَاةَ . قُلْتُ : يَا أَبَتَاهُ ، إِذَا صَلَّيْتَ فِي الْمَسْجِدِ جَوَّزْتَ ، وَإِذَا صَلَّيْتَ فِي الْبَيْتِ أَطَلْتَ ؟ قَالَ : يَا بُنَيَّ ، إِنَّا أَئِمَّةٌ يُقْتَدَى بِنَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤مصعب بن سعد بیان کرتے ہیں : میرے والد ( سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ) جب مسجد میں نماز ادا کرتے تھے تو مختصر ادا کرتے تھے ، تاہم وہ رکوع و سجود مکمل کرتے تھے ، اور جب وہ گھر میں نماز ادا کرتے تھے ، تو رکوع سجود اور نماز طویل ادا کرتے تھے ، میں نے کہا: اے ابا جان ! جب آپ مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں ، تو مختصر ادا کرتے ہیں ، اور جب آپ گھر میں نماز ادا کرتے ہیں تو طویل ادا کرتے ہیں ، انہوں نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! بیشک ہم ( یعنی صحابہ کرام ) پیشوا ہیں اور ہماری پیروی کی جائے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔