مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَحِلُّ الْحَرَامَ ، أَوْ يُحَرِّمُ الْحَلَالَ ، أَوْ يَتْرُكُ السُّنَّةَ . باب: اس شخص کا بیان جو کسی حرام چیز کو حلال قرار دے یا حلال چیز کو حرام قرار دے یا سنت کو ترک کر دے۔
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " سِتَّةٌ لَعَنْتُهُمْ وَلَعَنَهُمُ اللَّهُ - وَكُلُّ نَبِيٍّ مُجَابٌ - : الزَّائِدُ فِي كِتَابِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالْمُكَذِّبُ بِقَدَرِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالْمُسْتَحِلُّ حُرْمَةَ اللَّهِ ، وَالْمُسْتَحِلُّ مِنْ عِتْرَتِي مَا حَرَّمَ اللَّهُ ، وَالتَّارِكُ السُّنَّةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ ، قَالَ يَعْقُوبُ بْنُ شَيْبَةَ : فِيهِ ضَعْفٌ ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ ، وَوَثَّقَهُ فِي أُخْرَى ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ : صَالِحُ الْحَدِيثِ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” چھ لوگ ایسے ہیں ، جن پر میں نے لعنت کی ہے ، اُن پر اللہ تعالیٰ نے اور ہر مستجاب الدعوات نبی نے لعنت کی ہے ، اللہ کی کتاب میں اضافہ کرنے والا ، اللہ کی تقدیر کو جھٹلانے والا ، اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حرمت کو حلال کرنے والا ، میری عترت کے حوالے سے اُس چیز کو حلال کرنے والا ، جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے ، اور سنت کو ترک کرنے والا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن عبدالرحمن بن موہب ہے ، یعقوب بن شیبہ بیان کرتے ہیں : اس میں ضعف پایا جاتا ہے ، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، ابوحاتم کہتے ہیں : یہ صالح الحدیث ہے ، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، اس روایت کے رجال صحیح کے جال ہیں ۔