مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَحِلُّ الْحَرَامَ ، أَوْ يُحَرِّمُ الْحَلَالَ ، أَوْ يَتْرُكُ السُّنَّةَ . باب: اس شخص کا بیان جو کسی حرام چیز کو حلال قرار دے یا حلال چیز کو حرام قرار دے یا سنت کو ترک کر دے۔
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شَغْوَى الْيَافِعِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " سَبْعَةٌ لَعَنْتُهُمْ - وَكُلُّ نَبِيٍّ مُجَابٌ - : الزَّائِدُ فِي كِتَابِ اللَّهِ ، وَالْمُكَذِّبُ بِقَدَرِ اللَّهِ ، وَالْمُسْتَحِلُّ حُرْمَةَ اللَّهِ ، وَالْمُسْتَحِلُّ مِنْ عِتْرَتِي مَا حَرَّمَ اللَّهُ ، وَالتَّارِكُ لِسُنَّتِي ، وَالْمُسْتَأْثِرُ بِالْفَيْءِ ، وَالْمُتَجَبِّرُ بِسُلْطَانِهِ لِيُعِزَّ مَنْ أَذَلَّ اللَّهُ وَيُذِلَّ مَنْ أَعَزَّهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَأَبُو مَعْشَرٍ الْحِمْيَرِيُّ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ . ¤سیدنا عمرو بن شغوی یافعی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” سات افراد ایسے ہیں ، جن پر میں نے اور ہر مستجاب الدعوات نبی نے لعنت کی ہے ، اللہ تعالیٰ کی کتاب میں اضافہ کرنے نے والا ، اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ تقدیر کو جھٹلانے والا ، اللہ تعالیٰ کی حرمت کو حلال قرار دینے والا ، میری عترت کے حوالے سے اس چیز کو حلال قرار دینے والا ، جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے ، میری سنت کو ترک کرنے والا ، مال فے کے بارے میں امتیازی سلوک کرنے والا ، اور اپنی حکومت کی وجہ سے جبر کرنے والا ، تاکہ وہ اُس کی عزت کرے ، جسے اللہ تعالیٰ نے ذلیل کیا ہے ، اور اُسے ذلیل کرے ، جسے اللہ تعالیٰ نے عزت عطا کی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے اور ایک راوی ابورمعشر حمیری ہے ، میں نے کسی کو اُس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔