مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْعَمَلِ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ . باب: کتاب و سنت پر عمل کرنا
حدیث نمبر: 781
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنِ اتَّبَعَ كِتَابَ اللَّهِ هَدَاهُ اللَّهُ مِنَ الضَّلَالَةِ وَوَقَاهُ سُوءَ الْحِسَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ; وَذَلِكَ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ : ( فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى ) " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص اللہ کی کتاب کی پیروی کرے گا ، اللہ تعالیٰ اُسے گمراہی سے ( بچا کر ) ہدایت نصیب کرے گا اور قیامت کے دن اسے برے حساب سے محفوظ رکھے گا ، اس کی ( دلیل ) یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : ” اور جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا ، تو وہ گمراہ نہیں ہو گا اور بدنصیب نہیں ہو گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔