مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ غَيْرَةِ النِّسَاءِ . باب: خواتین کے مزاج کی تیزی
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : بَعَثَتْ صَفِيَّةُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَعَامٍ قَدْ صَنَعَتْهُ لَهُ ، وَهُوَ عِنْدِي فَلَمَّا رَأَيْتُ الْجَارِيَةَ أَخَذَتْنِي رَعْدَةٌ حَتَّى اسْتَقْبَلَتْنِي أَفْكَلٌ فَضَرَبْتُ الْقَصْعَةَ فَرَمَيْتُ بِهَا ، قَالَتْ : فَنَظَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَفْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ فَقُلْتُ : أَعُوذُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَلْعَنَنِي الْيَوْمَ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ ، وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ . ¤ وَرَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا بھیجا جو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تیار کیا تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت میرے ہاں موجود تھے جب میں نے کنیز کو دیکھا تو مجھے غصہ آ گیا جب وہ کنیز میرے سامنے آئی ، تو میں نے پیالے پر ہاتھ مار کر اسے پھینک دیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں ، پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو مجھے آپ کے چہرے پر غصے کا اندازہ ہو گیا میں نے عرض کی : میں اللہ کے رسول کی پناہ مانگتی ہوں ۔ اس بات سے کہ آپ مجھ پر لعنت کریں ۔ میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔