حدیث نمبر: 7639
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : أَتَى رَجُلٌ بِابْنَتِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنَّ ابْنَتِي هَذِهِ أَبَتْ أَنْ تَتَزَوَّجَ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَطِيعِي أَبَاكِ " قَالَتْ : وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَتَزَوَّجُ حَتَّى تُخْبِرَنِي مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ . قَالَ : " حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ لَوْ كَانَتْ بِهِ قُرْحَةٌ فَلَحِسَتْهَا أَوِ انْتَثَرَ مَنْخِرَاهُ صَدِيدًا أَوْ دَمًا ، ثُمَّ ابْتَلَعَتْهُ مَا أَدَّتْ حَقَّهُ " قَالَتْ : وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَتَزَوَّجُ أَبَدًا . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تُنْكِحُوهُنَّ إِلَّا بِإِذْنِهِنَّ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا نَهَارٍ الْعَبْدِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص اپنی بیٹی کو لے کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: میری اس بیٹی نے شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت سے فرمایا تم اپنے باپ کی فرمانبرداری کرو اس عورت نے عرض کی : اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے میں اس وقت تک شادی نہیں کروں گی جب تک آپ مجھے یہ نہیں بتائیں گے کہ شوہر کا بیوی پر حق کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : شوہر کا بیوی پر یہ حق حاصل ہے کہ اگر مرد کو پھوڑا نکل آتا ہے ، اور وہ عورت اس کو چاٹ لیتی ہے یا مرد کے نتھنوں سے پیپ یا خون نکلتا ہے ، اور وہ عورت اسے چوس لیتی ہے ، تو وہ پھر بھی اس کے حق کو ادا نہیں کر پائے گی اس عورت نے عرض کی : اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے ، میں تو کبھی شادی نہیں کروں گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ان عورتوں کی شادی ان کی اجازت کے ساتھ ہی کرو ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف نہار عبدی کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7639
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند ( 1465)»