حدیث نمبر: 7638
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ خَثْعَمٍ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى الزَّوْجَةِ ، فَإِنِّي امْرَأَةٌ أَيِّمٌ ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُ وَإِلَّا جَلَسْتُ أَيِّمًا ؟ قَالَ : " فَإِنَّ حَقَّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ إِنْ سَأَلَهَا نَفْسَهَا وَهِيَ عَلَى ظَهْرِ بَعِيرٍ أَنْ لَا تَمْنَعَهُ نَفْسَهَا وَمِنْ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الزَّوْجَةِ أَنْ لَا تَصُومَ تَطَوُّعًا إِلَّا بِإِذْنِهِ ، فَإِنْ فَعَلَتْ جَاعَتْ وَعَطِشَتْ ، وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا ، وَلَا تَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهَا إِلَّا بِإِذْنِهِ ، فَإِنْ فَعَلَتْ لَعَنَتْهَا مَلَائِكَةُ السَّمَاءِ وَمَلَائِكَةُ الرَّحْمَةِ وَمَلَائِكَةُ الْعَذَابِ حَتَّى تَرْجِعَ " . قَالَتْ : لَا جَرَمَ لَا أَتَزَوَّجُ أَبَدًا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ الْمَعْرُوفُ بِحَنَشٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں خثعم قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے بتائیے کہ بیوی پر شوہر کا حق کیا ہے ، کیونکہ میں ایک بیوہ عورت ہوں اگر میں استطاعت رکھوں گی ، تو ٹھیک ہے ورنہ میں ایسے ہی رہوں گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیوی پر شوہر کا یہ حق ہے کہ اگر مرد عورت سے اس کی ذات کی قربت کی خواہش کرے اور عورت اس وقت اونٹ کی پشت پر موجود ہو ، تو وہ مرد کو اپنی ذات کے حوالے سے نہ روکے اور شوہر کے بیوی پر حق میں یہ بات بھی شامل ہے کہ عورت اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے اگر وہ ایسا کر لیتی ہے ، تو وہ صرف بھوکی پیاسی رہے گی اس کا روزہ قبول نہیں ہو گا ، اور عورت شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلے اگر وہ ایسا کرتی ہے ، تو آسمان کے فرشتے اور رحمت کے فرشتے اور عذاب کے فرشتے اس کے واپس آنے تک اس پر لعنت کرتے رہیں گے اس خاتون نے کہا: پھر تو یہ ضروری ہے کہ میں کبھی شادی نہ کروں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس ہے جو حنش کے نام سے مشہور ہے ، اور وہ ضعیف ہے حصین بن نمیر نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7638
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1464) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2455)»