مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمُغِلِّ ، وَغَيْرِهِ . باب: دودھ پلانے والی عورت کے ساتھ صحبت کرنے والے شخص اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 7590
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْغَيْلِ ، ثُمَّ قَالَ : " مَا ضَرَّ فَارِسَ وَالرُّومَ وَذَلِكَ أَنْ يَأْتِيَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ تُرْضِعُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ حَمَّادٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غیل سے منع کیا پھر آپ نے ارشاد فرمایا : یہ چیز فارسیوں کو اور رومیوں کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی ۔ ( راوی کہتے ہیں : ) اس سے مراد یہ ہے کہ آدمی اپنی بیوی کے ساتھ اس وقت صحبت کرے جب وہ دودھ پلاتی ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن حماد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔