مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمُغِلِّ ، وَغَيْرِهِ . باب: دودھ پلانے والی عورت کے ساتھ صحبت کرنے والے شخص اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 7589
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الِاغْتِيَالِ ، ثُمَّ قَالَ : " لَوْ ضَرَّ أَحَدًا لَضَرَّ فَارِسَ وَالرُّومَ " . ¤ قَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ : وَالِاغْتِيَالُ أَنْ يَطَأَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ تُرْضِعُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اغتیال ( یعنی دودھ پلانے والی عورت کے ساتھ صحبت کرنے ) سے منع کیا پھر آپ نے ارشاد فرمایا : اگر یہ چیز کسی کے لئے نقصان دہ ہوتی ، تو یہ اہل ایران اور اہل روم کو نقصان پہنچاتی ۔ ابن بکیر کہتے ہیں : اغتیال یہ ہے کہ آدمی اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرے جبکہ وہ دودھ پلانے والی ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صیح کے رجال ہیں ۔