مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَزْلِ . باب: عزل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7581
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ الْيَهُودَ كَانَتْ تَقُولُ : إِنَّ الْعَزْلَ هُوَ الْمَوْءُودَةُ الصُّغْرَى . فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " كَذَبَتْ يَهُودُ لَوْ أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يَخْلُقَ خَلْقًا لَمْ يَمْنَعْهُ - أَحْسَبُهُ قَالَ - شَيْءٌ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا إِسْمَاعِيلَ بْنِ مَسْعُودٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : یہودیہ کہتے تھے کہ عزل چھوٹی قسم کا زندہ درگور کرنا ہے اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : یہودی غلط کہتے ہیں : اگر اللہ تعالیٰ نے کسی چیز کو پیدا کرنے کا ارادہ کیا ہو ، تو اسے کوئی چیز نہیں روک سکتی ۔ ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف اسماعیل بن مسعود کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔