مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَزْلِ . باب: عزل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7582
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ الْيَهُودَ يَقُولُونَ : إِنَّ الْعَزْلَ الْمَوْءُودَةُ الصُّغْرَى ؟ فَقَالَ : " كَذَبَتْ يَهُودُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ وَرْدَانَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَقَدْ ضُعِّفَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی : یہودی یہ کہتے ہیں : کہ عزل چھوٹی قسم کا زندہ درگور کرتا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہودی غلط کہتے ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن وردان ہے ، اور وہ ثقہ ہے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔