مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَزْلِ . باب: عزل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7579
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : لَوْ أَخَذَ اللَّهُ الْمِيثَاقَ عَلَى نَسَمَةٍ فِي صُلْبِ رَجُلٍ ، ثُمَّ أَخْرَجَهُ عَلَى الصَّفَا لَأَخْرَجَهُ مِنْ ذَلِكَ الصَّفَا ، فَإِنْ شِئْتَ فَأَتِمَّ ، وَإِنْ شِئْتَ فَلَا تَعْزِلْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَجُلٌ ضَعِيفٌ لَمْ أُسَمِّهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اگر اللہ تعالیٰ نے کسی شخص کی پشت میں کسی جان سے میثاق لے لیا ہے پھر اگر آدمی اس نطفے کو چٹان پر ڈال دے ، تو اللہ تعالیٰ اس چٹان میں سے بھی اس کو پیدا کر دے گا اب اگر تم چاہو ، تو مکمل کر لو اور اگر چاہو ، تو تم عزل نہ کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک ضعیف راوی ہے جس کا نام میں نے بیان نہیں کیا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔