حدیث نمبر: 756
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ وَأَبَا مُوسَى إِلَى الْيَمَنِ ، فَقَالَ : " تَسَانَدَا وَتَطَاوَعَا ، وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا " ، فَخَطَبَ النَّاسَ مُعَاذٌ ، فَحَثَّهُمْ عَلَى الْإِسْلَامِ وَالتَّفَقُّهِ وَالْقُرْآنِ ، وَقَالَ : أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ : إِذَا ذُكِرَ الرَّجُلُ بِخَيْرٍ فَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، وَإِذَا ذُكِرَ بِشَرٍّ فَهُوَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجنے لگے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم ایک دوسرے کا ساتھ دینا ، ایک دوسرے کی بات مانتا ، خوشخبری سنانا ، متنفر نہ کرنا ۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے انہیں اسلام ، دین کی سمجھ بوجھ اور قرآن کے حوالے سے ترغیب دی اور یہ فرمایا : میں تم لوگوں کو اہل جنت اور اہل جہنم کے بارے میں بتاتا ہوں ، جب کسی شخص کا ذکر بھلائی کے ساتھ کیا جائے تو وہ اہل جنت میں سے ہو گا ، اور جب کسی کا ذکر برائی کے ساتھ کیا جائے تو وہ اہل جہنم میں سے ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 756
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 7416»