حدیث نمبر: 7529
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : كَانَ الرَّجُلُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ يُطَلِّقُ ، ثُمَّ يُرَاجِعُ وَيَقُولُ : كُنْتُ لَاعِبًا . وَيَعْتِقُ ، ثُمَّ يُرَاجِعُ وَيَقُولُ : كُنْتُ لَاعِبًا . فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( وَلَا تَتَّخِذُوا آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا ) فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ طَلَّقَ أَوْ حَرَّمَ أَوْ نَكَحَ أَوْ أَنْكَحَ فَقَالَ : إِنِّي كُنْتُ لَاعِبًا فَهُوَ جَادٌّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ ، وَهُوَ مِنْ أَعْدَاءِ اللَّهِ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي الطَّلَاقِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : زمانہ جاہلیت میں کوئی شخص طلاق دیتا تھا ، پھر رجوع کر لیتا تھا اور کہتا تھا : میں نے تو مذاق کیا تھا اسی طرح غلام آزاد کرتا تھا اور پھر رجوع کر لیتا تھا اور یہ کہتا تھا : میں نے تو مذاق کیا تھا ، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” تم لوگ اللہ تعالیٰ کی آیات کو مذاق نہ بناؤ “ ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص طلاق دے ، یا حرام قرار دے ، یا نکاح کرے ، یا نکاح کروائے اور پھر یہ کہے : میں تو مذاق کر رہا تھا ، تو وہ سنجیدہ شمار ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے ، اور وہ اللہ کے دشمنوں میں سے ایک ہے ، میں یہ کہتا ہوں : اس طرح کی ایک حدیث ” طلاق “ سے متعلق باب میں آگے آئے گی ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7529
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدا