حدیث نمبر: 7530
وَعَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ : مَنْ نَكَحَ لَاعِبًا أَوْ طَلَّقَ لَاعِبًا ، فَقَدْ جَازَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُعْضِلٌ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ وَيَأْتِي فِي الطَّلَاقِ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ ، وَقَدْ مَضَى فِي الْعِتْقِ بَعْضُهَا . ¤
محمد محی الدین

عبدالکریم بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ” جو شخص مذاق کے طور پر نکاح کر دے ، یا مذاق کے طور پر طلاق دے ، تو یہ درست ہو گا ( یعنی ثابت شمار ہو گا ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس میں ” معضل “ ہونا پایا جاتا ہے ، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ” طلاق “ سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث آگے آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ، اور اس نوعیت کی دیگر احادیث ” غلام آزاد کرنے “ سے متعلق باب میں پہلے گزر چکی ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7530
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير “ (9707)»