مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ الِاسْتِئْمَارِ . باب: مرضی معلوم کرنا
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خُطِبَ إِلَيْهِ بَعْضُ بَنَاتِهِ أَتَى الْخِدْرَ فَقَالَ : " إِنَّ فُلَانًا يَخْطُبُ فُلَانَةً " . فَإِنْ طَعَنَتْ فِي الْخِدْرِ لَمْ يُزَوِّجْهَا ، وَإِنْ لَمْ تَطْعَنْ فِي الْخِدْرِ زَوَّجَهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَانِيُّ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب آپ کی کسی صاحبزادی کے لئے شادی کا پیغام دیا گیا تو آپ پردے کے پاس تشریف لائے ، آپ نے ارشاد فرمایا : فلاں شخص نے فلاں خاتون کے لئے شادی کا پیغام دیا ہے ، اگر اس صاحبزادی نے پردے کو ہاتھ لگا دیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شادی نہیں کی ، اور اگر انہوں نے پردے کو ہاتھ نہیں لگایا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شادی کروا دی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے ، جس کی توثیق کی گئی ہے ، ویسے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔