حدیث نمبر: 7457
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّهُ خَطَبَ امْرَأَةً بِمَكَّةَ ، وَهُوَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : لَيْتَ عِنْدِي مَنْ يَرَاهَا وَمَنْ يُخْبِرُنِي عَنْهَا ؟ فَقَالَ رَجُلٌ يُدْعَى هِيتٌ : أَنَا أَنْعَتُهَا لَكَ إِذَا أَقْبَلَتْ قُلْتَ تَمْشِي عَلَى سِتٍّ ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ قُلْتَ : تَمْشِي عَلَى أَرْبَعٍ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَرَى هَذَا مُنْكَرًا أَرَاهُ يَعْرِفُ أَمْرَ النِّسَاءِ " . وَكَانَ يَدْخُلُ عَلَى سَوْدَةَ فَنَهَاهُ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهَا فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ نَفَاهُ ، وَكَانَ كَذَلِكَ حَتَّى أَمَرَهُ عُمَرُ فَجَهِدَ ، وَكَانَ يُرَخِّصُ لَهُ أَنْ يَدْخُلَ الْمَدِينَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَيُتَصَدَّقُ عَلَيْهِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے مکہ میں ایک خاتون کو شادی کا پیغام دیا ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ۔ انہوں نے کہا: کاش کوئی اس عورت کو دیکھ کر مجھے اس عورت کے بارے میں بتا دے ، ایک شخص جس کا نام ” ہیت “ تھا ، اس نے کہا: میں اس کا حلیہ آپ کے سامنے بیان کرتا ہوں ، جب وہ آتی ہے ، تو آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ چھ بل پڑتے ہیں اور جب وہ جاتی ہے ، تو آپ یہ کہہ سکتے ہیں وہ چار بل کے ساتھ چلتی ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں اس چیز کو منکر سمجھتا ہوں ، اور اس شخص کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ یہ عورتوں کے معاملے سے واقف ہے ، وہ شخص پہلے سیدہ سودہ رضی اللہ عنہ کے ہاں آیا جایا کرتا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس سے منع کر دیا کہ وہ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہ کے ہاں آئندہ آئے ، جب وہ مدینہ منورہ آیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جلا وطن کروا دیا ، اور اس کا معاملہ اسی طرح رہا ، یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں وہ بھوک کا شکار ہوا ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے یہ اجازت دی کہ وہ جمعہ کے دن مدینہ آیا کرے ، اور اسے صدقہ دے دیا جایا کرے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7457
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1493) اخرجه ابو يعلى فى المسند (758)»