مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ النَّظَرِ إِلَى مَنْ يُرِيدُ تَزْوِيجَهَا . باب: آدمی کا اس عورت کو دیکھنا ، جس کے ساتھ وہ شادی کرنا چاہتا ہے
حدیث نمبر: 7458
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يَا عَلِيُّ إِنَّ لَكَ فِي الْجَنَّةِ كَنْزًا ، وَإِنَّكَ ذُو قَرْنَيْهَا فَلَا تُتْبِعِ النَّظْرَةَ النَّظْرَةَ ، فَإِنَّ لَكَ الْأُولَى " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ : " وَلَيْسَتْ لَكَ الْآخِرَةُ " . وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اے علی ! تمہارے لئے جنت میں ایک خزانہ ہے ، اور تم ” ذوالقرنین “ ہو ، تم ایک نظر کے بعد دوسری نظر نہ ڈالنا ، کیونکہ تمہیں صرف پہلی ( نظر ) کی اجازت ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” تمہیں دوسری ( نظر ) کی اجازت نہیں ہے “ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں ۔