حدیث نمبر: 7456
وَعَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ الْعَبَّاسِ وَهِيَ فَوْقَ الْفَطِيمِ فَقَالَ : " لَئِنْ بَلَغَتْ بُنَيَّةُ الْعَبَّاسِ هَذِهِ ، وَأَنَا حَيٌّ لَأَتَزَوَّجَنَّهَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ : فَقُبِضَ قَبْلَ أَنْ تَبْلُغَ فَتَزَوَّجَهَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ فَوَلَدَتْ لَهُ رِزْقَ بْنَ الْأَسْوَدِ وَلُبَابَةَ بِنْتَ الْأَسْوَدِ سَمَّتْهَا بِاسْمِهَا أُمَّ الْفَضْلِ . ¤ وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ . ¤
محمد محی الدین

سیده ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام حبیبہ بنت عباس رضی اللہ عنہا کو دیکھا ، جن کی عمر دودھ چھڑانے سے کچھ زیادہ تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر سیدنا عباس کی یہ صاحبزادی بالغ ہو گئی ، اور میں اس وقت زندہ ہوا ، تو میں اس کے ساتھ ضرور شادی کروں گا ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اس لڑکی کے بالغ ہونے سے پہلے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا ، تو اسود بن عبداللہ نے اس خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور اس خاتون نے اُن کے بچے رزق بن اسود ، اور لبابہ بن اسود کو جنم دیا تھا ، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے اس لڑکی کا نام اپنے نام پر ” ام فضل “ رکھا تھا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، ان دونوں کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عباس ہے اور وہ متروک ہے ، یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7456
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7075) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير “ (92/25) اخرجه احمد فى المسند (338/6)»