مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ النَّظَرِ إِلَى مَنْ يُرِيدُ تَزْوِيجَهَا . باب: آدمی کا اس عورت کو دیکھنا ، جس کے ساتھ وہ شادی کرنا چاہتا ہے
عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا خَطَبَ أَحَدُكُمُ امْرَأَةً فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهَا إِذَا كَانَ إِنَّمَا يَنْظُرُ إِلَيْهَا لِخِطْبَتِهِ ، وَإِنْ كَانَتْ لَا تَعْلَمُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ إِلَّا أَنَّ زُهَيْرًا شَكَّ فَقَالَ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ أَوْ أَبِي حُمَيْدَةَ . وَالْبَزَّارُ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْكَبِيرِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی شخص کسی عورت کو شادی کا پیغام بھیجے ، تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہو گا ، اگر وہ اس عورت کو دیکھ لے ، وہ اس شادی کے پیغام کے حوالے سے اسے دیکھے گا ، خواہ اس عورت کو علم نہ بھی ہو“ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، تاہم زہیر نامی راوی نے شک کیا ہے کہ
یہ روایت سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ، یا سیدنا ابوحمیدہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ، امام بزار نے اسے کسی شک کے بغیر نقل کیا ہے ، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کیا ہے ، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔