حدیث نمبر: 7454
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْسَلَ أُمَّ سُلَيْمٍ تَنْظُرُ إِلَى جَارِيَةٍ فَقَالَ : " شُمِّي عَوَارِضَهَا ، وَانْظُرِي إِلَى عُرْقُوبَيْهَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي إِرْسَالُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَوْلَةَ فِي تَزْوِيجِ عَائِشَةَ ، وَغَيْرُهَا فِي الْمَنَاقِبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہ کو ایک لڑکی دیکھنے کے لئے بھیجا تھا ، آپ نے فرمایا : تم اس کے رخسار کو سونگھ لیتا اور اس کی پنڈلیوں کو دیکھ لینا ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خولہ رضی اللہ عنہا کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے شادی کے وقت بھیجا تھا ، اس بارے میں دیگر روایات مناقب سے متعلق باب میں آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7454
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى السند (231/3)»