حدیث نمبر: 7414
وَعَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ : أَتَيْتُ صَفِيَّةَ بِنْتَ شَيْبَةَ وَهِيَ امْرَأَةٌ كَبِيرَةٌ فَقُلْتُ لَهَا : أَتَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ ؟ قَالَتْ : لَا ، وَلَقَدْ تَزَوَّجَهَا وَهُمَا حَلَالَانِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

میمون بن مہران بیان کرتے ہیں : میں سیدہ صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا ، وہ بڑی عمر کی خاتون تھیں ، میں نے ان سے دریافت کیا : کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی ؟ انہوں نے جواب دیا : جی نہیں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کے ساتھ شادی کی تھی ، تو وہ دونوں احرام کے بغیر تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7414
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (324/24)»