مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ . باب: احرام والے شخص کا بیان
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ ، وَلَا يُنْكَحُ ، وَلَا يَخْطُبُ ، وَلَا يُخْطَبُ عَلَيْهِ " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ ، وَغَيْرِهِ خَلَا قَوْلَهُ : " وَلَا يُخْطَبُ عَلَيْهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ مَوْقُوفًا عَلَى أَبَانِ بْنِ عُثْمَانَ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " وَلَا يُخْطَبُ عَلَى نَفْسِهِ ، وَلَا مَنْ سِوَاهُ " . وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” احرام والا شخص نکاح نہیں کرے گا ، اس کا نکاح نہیں کروایا جائے گا ، وہ نکاح کا پیغام نہیں دے گا ، اور اسے نکاح کا پیغام نہیں دیا جائے گا “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ اور دیگر کتابوں میں مذکور ہے ، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” نکاح کا پیغام نہیں دیا جائے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، امام ابویعلیٰ نے اسے اختصار کے ساتھ ابان بن عثمان پر ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” اسے اس کی اپنی ذات یا اس کے علاوہ کسی اور کے حوالے سے شادی کا پیغام نہیں دیا جائے گا“
امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، اور امام طبرانی کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔