حدیث نمبر: 7412
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَنْكِحُ الْمَحْرِمُ ، وَلَا يَخْطُبُ ، وَلَا يُخْطَبُ عَلَيْهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ الْقَاسِمِ ، فَإِنْ كَانَ أَحْمَدَ بْنَ الْقَاسِمِ بْنِ عَطِيَّةَ فَهُوَ ثِقَةٌ ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِمْ أَحَدٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” احرام والا شخص نہ نکاح کرے گا ، نہ نکاح کا پیغام دے گا ، اور نہ اُسے نکاح کا پیغام دیا جائے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں أحمد بن قاسم کے حوالے سے نقل کی ہے ، اگر تو یہ أحمد بن قاسم بن عطیہ ہے ، تو پھر یہ ثقہ ہے اگر یہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے ، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ایسے ہیں کہ ان کے بارے میں کسی نے کلام نہیں کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7412
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف