مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ . باب: احرام والے شخص کا بیان
حدیث نمبر: 7411
وَعَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ امْرَأَةٍ أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا رَجُلٌ ، وَهُوَ خَارِجٌ مِنْ مَكَّةَ فَأَرَادَ أَنْ يَعْتَمِرَ أَوْ يَحُجَّ . فَقَالَ : لَا تَزَوَّجْهَا وَأَنْتَ مُحْرِمٌ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
عکرمہ بن خالد بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسی خاتون کے بارے میں دریافت کیا ، جس کے ساتھ کوئی شادی کرنا چاہتا ہے ، اور وہ شخص مکہ سے باہر ہوتا ہے اور اس کا عمرہ یا حج کرنے کا ارادہ بھی ہوتا ہے ، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : تم اس عورت کے ساتھ احترام کی حالت میں شادی نہیں کرو گے ، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عتبہ ہے اور وہ ضعیف ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔