مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ نِكَاحِ التَّحْلِيلِ . باب: نکاح حلالہ کا بیان
حدیث نمبر: 7402
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَخْنَسِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ ابْنُ الْمَدِينِيِّ : لَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَحَادِيثُ مَنَاكِيرُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حلالہ کروانے والے اور جس کے لئے حلالہ کیا گیا ہے ، اس پر ( یعنی ان دونوں ) لعنت کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن محمد اخنسی ہے ، جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے علی بن مدینی کہتے ہیں : اس کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منکر احادیث منقول ہیں ۔