مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ نِكَاحِ الشِّغَارِ . باب: نکاح شغار کا بیان
حدیث نمبر: 7401
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَيْسَ مِنَّا مَنْ يَنْتَهِبُ " وَقَالَ : " لَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ ، وَالشِّغَارُ : أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَتَانِ إِحْدَاهُمَا بِالْأُخْرَى بِغَيْرِ صَدَاقٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو الصَّبَّاحِ عَبْدُ الْغَفُورِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے : وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے ، جو لوٹ لیتا ہے اور آپ نے یہ بھی فرمایا ہے : اسلام میں شغار نہیں ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یا شاید راوی یہ کہتے ہیں : ) شغار سے مراد یہ ہے کہ دو عورتوں کے ساتھ نکاح کیا جائے ، جن میں سے ایک کے ساتھ نکاح دوسری کے عوض میں ہو ، اور کسی مہر کے بغیر ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوصباح عبدالغفور ہے اور وہ متروک ہے ۔