حدیث نمبر: 7385
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَنَزَلْنَا ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ فَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَصَابِيحَ وَرَأَى نِسَاءً يَبْكِينَ فَقَالَ : " مَا هَذَا ؟ " فَقَالَ : نِسَاءٌ يَبْكِينَ تُمُتِّعَ مِنْهُنَّ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " حُرِّمَ " أَوْ قَالَ : " هَدَمَ الْمُتْعَةَ النِّكَاحُ وَالطَّلَاقُ وَالْعِدَّةُ وَالْمِيرَاثُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ ، وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے ، ہم نے ثنیہ الوداع کے پاس پڑاؤ کیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ چراغ دیکھے اور کچھ خواتین کو روتے ہوئے دیکھ کر دریافت کیا : ان کا کیا معاملہ ہے ؟ لوگوں نے عرض کی : یہ خواتین ہیں جو رو رہی ہیں ، جن سے متعہ کیا جاتا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اسے حرام قرار دے دیا گیا ہے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) نکاح ، طلاق ، عدت اور میراث نے متعہ کو کالعدم کر دیا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے ، جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7385
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6625)»