مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ نِكَاحِ الْمُتْعَةِ . باب: نکاح متعہ کا بیان
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : خَرَجْنَا وَمَعَنَا النِّسَاءُ اللَّاتِي اسْتَمْتَعْنَا بِهِنَّ حَتَّى أَتَيْنَا ثَنِيَّةَ الرِّكَابِ فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ هَؤُلَاءِ النِّسْوَةُ اللَّاتِي اسْتَمْتَعْنَا بِهِنَّ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " هُنَّ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " . فَوَدَّعْنَنَا عِنْدَ ذَلِكَ فَسُمِّيَتْ بِذَلِكَ : ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ . وَمَا كَانَتْ قَبْلَ ذَلِكَ إِلَّا ثَنِيَّةُ الرِّكَابِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ ، وَغَيْرُهُ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ روانہ ہوئے ، ہمارے ساتھ وہ خواتین تھیں ، جن کے ساتھ ہم متعہ کیا کرتے تھے یہاں تک کہ ہم روانگی والی پہاڑی کے پاس آ گئے ، تو ہم نے کہا: یا رسول اللہ ! یہ وہ خواتین ہیں ، جن سے ہم متعہ کیا کرتے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اب یہ قیامت تک کے لئے حرام ہو گئی ہیں ، پھر ان خواتین نے ہمیں وہاں سے رخصت کر دیا ، اس وجہ سے اس گھائی کا نام ثنیہ الوداع رکھا گیا ، حالانکہ اس سے پہلے یہ ثنیۃ الرقاب ( یعنی سواروں کی گھاٹی ) ہوتی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ ہے ، جسے امام ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے امام أحمد اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔