حدیث نمبر: 7341
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " سَوْدَاءُ وَلُودٌ خَيْرٌ مِنْ حَسْنَاءَ لَا تَلِدُ إِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُؤْتَى بِالسِّقْطِ مُحْبَنْطِئًا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ يُقَالُ لَهُ : ادْخُلِ الْجَنَّةَ فَيَقُولُ : يَا رَبِّ ، وَأَبَوَايَ ؟ فَيُقَالُ لَهُ : ادْخُلِ الْجَنَّةَ أَنْتَ ، وَأَبَوَاكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الرَّبِيعِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی سیاہ فام عورت ، ایسی خوبصورت عورت سے زیادہ بہتر ہے ، جو اولاد پیدا نہیں کر سکتی قیامت کے دن میں دیگر امتوں کے مقابلے میں تمہاری کثرت پر فخر کروں گا ، یہاں تک کہ ( قیامت کے دن ) دنیا میں مردہ پیدا ہونے والے بچے کو لایا جائے گا ، اُسے جنت کے دروازے پر لایا جائے گا اور یہ کہا: جائے گا : تم جنت میں داخل ہو جاؤ ! تو وہ کہے گا : اے میرے پروردگار ! اور میرے ماں باپ بھی ؟ تو اس سے کہا: جائے گا : تم اور تمہارے ماں باپ جنت میں داخل ہو جاؤ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن ربیع ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7341
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (416/19)»