مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ تَزْوِيجِ الْوَلُودِ . باب: اولاد پیدا کرنے والی عورت کے ساتھ شادی کرنا
حدیث نمبر: 7340
وَعَنْ عِيَاضِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا عِيَاضُ لَا تَزَوَّجَنَّ عَجُوزًا ، وَلَا عَاقِرًا ، فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” اے عیاض ! تم کسی بوڑھی ، یا بانجھ عورت کے ساتھ شادی نہ کرنا ، میں دیگر امتوں کے سامنے تم لوگوں کی کثرت پر فخر کروں گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔