مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ تَزْوِيجِ الْوَلُودِ . باب: اولاد پیدا کرنے والی عورت کے ساتھ شادی کرنا
حدیث نمبر: 7342
وَعَنْ حَفْصَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَدَعُ أَحَدُكُمْ طَلَبُ الْوَلَدِ ، فَإِنَّ الرَّجُلَ إِذَا مَاتَ وَلَيْسَ لَهُ وَلَدٌ انْقَطَعَ اسْمُهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” تم میں سے کوئی ایک شخص اولاد کی طلب کو ترک نہ کرے ، کیونکہ جب آدمی مر جاتا ہے اور اس کی اولاد نہ ہو ، تو اس کا نام منقطع ہو جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔