مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاخْتِصَاءِ . باب: خصی ہو جانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7322
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : شَكَا رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعُزُوبَةَ فَقَالَ : أَلَا أَخْتَصِي ؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَصَى وَاخْتَصَى ، وَلَكِنْ صُمْ وَوَفِّرْ شَعْرَ جَسَدِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ هِلَالٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اکیلے ہونے کی شکایت کی اور عرض کی : کیا میں خصی نہ ہو جاؤں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا : وہ شخص ہم میں سے نہیں ، جو خصی کرے یا خصی ہو جائے ، بلکہ تم روزہ رکھو اور اپنے جسم کے بال بڑھا لو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معلی بن ہلال ہے اور وہ متروک ہے ۔