مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي خَلْوَةِ الْعَالِمِ . باب: عالم کی خلوت
حدیث نمبر: 732
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا فُتِحَتِ الْمَدَائِنُ أَقْبَلَ النَّاسُ عَلَى الدُّنْيَا وَأَقْبَلْتُ عَلَى عُمَرَ . ¤ فَكَانَ عَامَّةُ حَدِيثِهِ عَنْ عُمَرَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : جب مختلف شہر فتح ہو گئے ، تو لوگ دنیا کی طرف متوجہ ہو گئے اور میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف توجہ مبذول کر لی ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ زیادہ تر احادیث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔