مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْكِتَابَةِ . باب: کتابت کا بیان
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ : كَاتَبْتُ أَهْلِي عَلَى أَنْ أَغْرِسَ لَهُمْ خَمْسَمِائَةِ فَسِيلَةٍ فَإِذَا عَلِقَتْ فَأَنَا حُرٌّ . قَالَ : فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ : " اغْرِسْ وَاشْتَرِطْ لَهُمْ فَإِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَشْتَرِطَ فَآذِنِّي " . قَالَ : فَآذَنْتُهُ . قَالَ : فَجَاءَ فَجَعَلَ يَغْرِسُ بِيَدِهِ إِلَّا وَاحِدَةً غَرَسْتُهَا بِيَدِي ، فَعَلِقْنَ إِلَّا الْوَاحِدَةَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ مُطَوَّلَةٌ فِي مَنَاقِبِهِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ . ¤سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے مالک کے ساتھ کتابت کا معاہدہ کیا کہ میں انہیں پانچ سو پودے لگا کے دوں گا ، جب ان پر پھل لٹک جائے گا ، تو میں آزاد ہو جاؤں گا ، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، میں نے آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : تم پودے لگاؤ اور ان کے لئے شرط رکھو ، جب تم شرط رکھنے کا ارادہ کرو گے ، تو تم مجھے بتا دینا ، میں نے آپ کو اطلاع دی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے تمام پودے لگائے ، صرف ایک پودے کا معاملہ مختلف تھا ، وہ میں نے لگایا ، تو باقی سب پر پھل آ گیا ، ایک پر نہیں آیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ اس روایت کے مختلف طرق ہیں ، جو ” مناقب “ سے متعلق باب میں طویل روایت کے طور پر آئے گی ، اور اس کے علاوہ مقام پر بھی آئے گی ۔