مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کے بارے میں روایات
بَابُ عِتْقِ وَلَدِ الزِّنَا . باب: زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کو آزاد کرنا
حدیث نمبر: 7277
وَعَنْ سُلْمَى بِنْتِ نَصْرٍ الْمُحَارِبِيَّةِ قَالَتْ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ عَتَاقَةِ وَلَدِ الزِّنَا ، فَقَالَتْ : أَعْتِقِيهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَسَلْمَى لَمْ أَعْرِفْهَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
سلمی بنت نصر محاربیہ بیان کرتی ہیں : میں نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کو آزاد کرنے کے بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے فرمایا : تم اُسے آزاد کر دو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، سلمی نامی خاتون سے میں واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ، البتہ ابن اسحاق نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے ۔