مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنْ حَبْسِ الرَّقِيقِ باب: حبشی غلام رکھنے کا مکروہ ہونا
حدیث نمبر: 7208
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ الْأَسْوَدَ إِذَا جَاعَ سَرَقَ ، وَإِذَا شَبِعَ زَنَى ، وَإِنَّ فِيهِمْ لِخَلَّتَيْنِ : صِدْقُ السَّمَاحَةِ وَالنَّجْدَةُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ ، وَعَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ؛ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ : لَيْسَ بِذَاكَ ، تَفَرَّدَ بِأَشْيَاءَ . وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” سیاہ فام شخص جب بھوکا ہو گا ، تو چوری کرے گا اور جب سیر ہو گا ، تو زنا کرے گا ، ان میں دو خوبیاں پائی جاتی ہیں ، سچی نرمی اور مضبوطی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے اور ایک راوی علی بن سعید رازی ہے ، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں : یہ اتنے پائے کا نہیں ہے ، یہ کچھ روایات نقل کرنے میں منفرد ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔