مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ السُّودَانِ . باب: سیاہ فام لوگوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 7209
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اتَّخِذُوا السُّودَانَ ، فَإِنَّ ثَلَاثَةً مِنْهُمْ مِنْ سَادَاتِ أَهْلِ الْجَنَّةِ : لُقْمَانُ الْحَكِيمِ، وَالنَّجَاشِيُّ، وَبِلَالٌ الْمُؤَذِّنُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ : أَرَادَ الْحَبَشَ ، وَفِيهِ أَبْيَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سیاہ فام ( غلاموں کو ) رکھو ! کیونکہ ان میں سے تین افراد اہل جنت کے سرداروں میں سے ہیں لقمان حکیم ، نجاشی اور سیدنا بلال مؤذن رضی اللہ عنہ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، وہ کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ” حبشی “ مراد لیے ہیں ، اس روایت کی سند میں ایک راوی ابین بن سفیان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔