حدیث نمبر: 7186
قَالَتْ : مَاتَ مَوْلًى لِي وَتَرَكَ ابْنَتَهُ فَقَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَالَهُ بَيْنِي وَبَيْنَ ابْنَتِهِ ، فَجَعَلَ لِي النِّصْفَ وَلَهَا النِّصْفَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ كَذَلِكَ إِلَّا أَنَّ قَتَادَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَلْمَى . ¤
محمد محی الدین

اُس خاتون کے حوالے سے امام طبرانی نے
یہ روایت نقل کی ہے : وہ بیان کرتی ہیں : ہمارے ایک غلام کا انتقال ہو گیا ، اس نے پسماندگان میں ایک بیٹی چھوڑی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا مال میرے اور اس کی بیٹی کے درمیان تقسیم کر دیا ، آپ نے نصف مال مجھے دیا اور نصف اُس لڑکی کو دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، امام أحمد کی سند اسی طرح ہے ، البتہ قتادہ نامی راوی نے سیدہ سلمی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفرائض / حدیث: 7186
درجۂ حدیث محدثین: منقطع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (356/24)»