مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفرائض— وراثت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلَاءِ وَمَنْ يَرِثُهُ . باب: ولاء کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7185
وَعَنْ سَلْمَى ابْنَةِ حَمْزَةَ أَنَّ مَوْلَاهَا مَاتَ وَتَرَكَ ابْنَتَهُ فَوَرَّثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ابْنَتَهُ النِّصْفَ وَوَرَّثَ يَعْلَى النِّصْفَ ، وَكَانَ ابْنَ سَلْمَى . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ . ¤محمد محی الدین
سیدہ سلمی بنت حمزہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں : ان کی ایک کنیز کا انتقال ہو گیا ، اس نے پسماندگان میں ایک بیٹی چھوڑی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کی بیٹی کو نصف مال دیا ، اور یعلی کو نصف مال دیا ، جو سیدہ سلمی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔