مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفرائض— وراثت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلَاءِ وَمَنْ يَرِثُهُ . باب: ولاء کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7187
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : مَاتَ رَجُلٌ وَتَرَكَ ابْنَتَهُ وَمَوَالِيَهُ الَّذِينَ أَعْتَقُوهُ فَقَسَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِيرَاثَهُ بَيْنَ ابْنَتِهِ وَبَيْنَ مَوَالِيهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص کا انتقال ہو گیا ، اس نے پسماندگان میں اپنی بیٹی اور اپنے آزاد کرنے والے چھوڑے ، جنہوں نے اسے آزاد کیا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی وراثت اس کی بیٹی اور اس کے آقاؤں کے درمیان تقسیم کی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔