مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفرائض— وراثت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلَاءِ وَمَنْ يَرِثُهُ . باب: ولاء کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7184
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرُ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ ، وَضَعَّفَهُ بَعْضَهُمْ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ولاء ، اُسے ملتی ہے ، جو آزاد کرے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے ، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور بعض حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔