مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفرائض— وراثت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يُسْلِمُ وَبَعْضُ وَرَثَتِهِ عَلَى غَيْرِ دِينِهِ فَيُسْلِمُ قَبْلَ قِسْمَةِ الْمِيرَاثِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو اسلام قبول کرتا ہے اور اس کے ورثاء میں کوئی اس کے دین پر نہیں ہوتا ، اور پھر وراثت کی تقسیم سے پہلے ، وہ ( غیر مسلم وارث ) بھی اسلام قبول کر لیتا ہے
حدیث نمبر: 7152
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " كُلُّ مِيرَاثٍ أَدْرَكَ الْإِسْلَامَ ، وَلَمْ يُقْسَمْ فَهُوَ عَلَى قَسْمِ الْإِسْلَامِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ہر وہ وراثت ، جو اسلام کو پا لے اور ابھی تقسیم نہ ہوئی ہو ، تو وہ اسلام کے احکام کے مطابق تقسیم ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل بن عطیہ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔