مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفرائض— وراثت کے بارے میں روایات
بَابٌ لَا تَرِثُ مِلَّةٌ مِلَّةً . باب: ایک مذہب کے لوگ ، دوسرے مذہب کے وارث نہیں بنیں گے
حدیث نمبر: 7150
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : وَرِثَ أَبَا طَالِبٍ عَقِيلٌ وَطَالِبٌ ، وَلَمْ يَرِثْهُ عَلِيٌّ . قَالَ عَلِيٌّ : فَمِنْ أَجْلِ ذَلِكَ تَرَكْنَا نَصِيبَنَا مِنَ الشِّعْبِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ اللَّالِيُّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جناب عقیل اور جناب طالب ، جناب ابوطالب کے وارث بنے تھے ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کے وارث نہیں بنے تھے ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اسی وجہ سے ہم نے ” شعب ابی طالب “ میں سے اپنے حصے کو ترک کر دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن حسین لالی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔