حدیث نمبر: 7149
وَعَنِ الْحَسَنِ عَنْ جَابِرٍ، قِيلَ لَهُ : ذَكَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : نَعَمْ . قَالَ : " لَا نَرِثُ أَهْلَ الْكِتَابِ ، وَلَا يَرِثُونَنَا إِلَّا أَنْ يَرِثَ الرَّجُلُ عَبْدَهُ أَوْ أَمَتَهُ وَنَنْكِحُ نِسَاءَهُمْ ، وَلَا يَنْكِحُونَ نِسَاءَنَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

حسن نے ، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات ذکر کی ہے : ان سے دریافت کیا گیا : کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ چیز ذکر کی ہے ۔ انہوں نے فرمایا : جی ہاں ! آپ نے یہ فرمایا ہے : ہم اہل کتاب کے وارث نہیں بنیں گے اور وہ ہمارے وارث نہیں بنیں گے ، البتہ کوئی شخص اپنے ( اہل کتاب ) غلام یا کنیز کا وارث بن سکتا ہے ، ہم ان کی عورتوں سے نکاح کر لیں گے ، لیکن وہ ہماری عورتوں کے ساتھ نکاح نہیں کر سکتے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفرائض / حدیث: 7149
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح